• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بدلتے موسم میں انفیکشن، وائرل سے کیسے بچا جائے ؟

موسم کے بدلتے ہی نزلہ، زُکام، بخار، اسکن انفیکشن جیسی کئی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں، ان موسمی اثرات سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطیں لازمی ہیں۔

موسمی اثرات سے بچنے کے لیے مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے وائرل سے دور رہا جا سکتا ہے۔

گرم کپڑوں کا استعمال کریں

ماہرین کے مطابق گرم کپڑوں کا استعمال لازمی رکھیں، گرمی لگنے پر اچانک سے جیکٹ، جرابیں دیگر گرم کپڑے اتارنے سے گریز کریں، اس کے نتیجے میں ہمارے جسم کا درجہ حرارت اچانک سے بدلنے پر ٹھنڈ لگ سکتی ہے جس کے سبب نزلہ ، زُکام اور سر درد ہو سکتا ہے ۔

گرم مشروبات کا استعما ل کریں

گرم مشروبات پینے سے ہمارا قوت مدافعت مضبوط ہوتا ہے جس کے سبب کسی بھی موسمی بیماری کے حملہ کرنے پر ہمارا جسم اس کا شکار ہونے کے بجائے اس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

سبزیوں کا سوپ، پھلوں کا جوس ، موسمی پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے خصوصاً جن میں وٹامن سی پایا جاتا ہے ، غذائیت سمیت بیماریوں سے لڑنے میں مدد بھی ملتی ہے ، گرم پانی کے استعمال سے جسم سے جراثیم کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔

دھوپ سیکیں

دھوپ وٹامن ڈی کی افزائش کے لیے بہترین اور قدرتی ذریعہ ہے ، صبح 10 بجے سے پہلے اور شام 5 بجے کے بعد دھوپ سیکنے کے بے شمار فوائد ہیں جس میں قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بھی شامل ہے۔

پانی کا استعمال بڑھائیں

ٹھنڈے موسم کے باعث اکثر افراد پانی کا استعمال کم کر دیتے ہیں اور اسی موسم میں نزلہ، زکام، بخار کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، انسانی جسم کے ہر اعضاء کے حرکت کرنے میں پانی اہم کردار ادا کرتا ہے ، خود کو موسمی بیماریوں سے بچانے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

ورزش لازمی کریں

موسم کی تبدیلی کے دوران اپنی روز مرہ کی روٹین میں ورزش لازمی شامل کریں، ورزش کرنے سے جسم میں خون کی گردش تیز ہونے کے سبب قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے ، پھیپڑوں کو صحیح سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے اور سانس کے ذریعے بہت سے جراثیم جسم سے نکل جاتے ہیں جبکہ ورزش سے خون میں موجود سفید خلیوں کو بھی بڑی تعداد میں بننے میں مدد ملتی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین