پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدےکی طرح 50 ہزار یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی کوئی حقیقت نہیں آئےگی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ مہنگائی 3فیصد سے 14فیصد تک کیسے پہنچی؟کئی کابینہ اجلاسوں سے خوشخبری دی گئی عوام کو بڑا ریلیف دیاجا رہا ہے، بالآخرسب نےدیکھ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بارشیں، ٹڈی دل اورموسمی حالات کےباوجود آٹا باہر بھجوا دیا گیا، حیرت ہے آپ نے یہ فیصلہ کیسے کیا؟
نوید قمر کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز اور راشن کارڈ سے غربت کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، سپلائی بڑھانے کی کوشش کریں، سب سے زیادہ غریب کا خیال کرنا چاہیے تھا آپ نےمہنگائی کا بوجھ غریب پرڈال دیا ۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے دعوے سب خوابوں کی طرح ایک خواب لگتا ہے۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایگری کلچر ڈاؤن، انڈسٹری نہیں چل رہی تو ایکسپورٹ کیا کریں گے۔