• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی اسکی مقابلوں کی تقریب تقسیمِ انعامات

بین الاقوامی اسکی مقابلوں کی تقریب تقسیمِ انعامات


چوتھے چیف آف دی ائیر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ، تیسرے مالم جبہ انٹر نیشنل الپائن اسکی کپ اور 27ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ کی تقریبِ تقسیم انعامات اسلام آباد کے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی تھے۔

پاک فضائیہ کے وائس چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر مارشل احمر شہزاد جو ونٹراسپورٹس فیڈریشن کے صدر بھی ہیں اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پرصدر مملکت نے خطاب میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کی خوبصورتی اور روایتی مہمان نوازی کی خوشگوار یادیں اپنے ساتھ لے کر جائیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں سرمائی کھیلوں کے فروغ میں پاک فضائیہ اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کے کردار کی بھی تعریف کی۔

آخرمیں مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین