• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے 938 افسران کے نام سامنے آگئے

بی آئی ایس پی سے فائدہ اٹھانے والے 938 افسران کے نام سامنے آگئے


بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اُٹھانے والے سندھ حکومت کے افسران و ملازمین کی فہرست سامنے آگئی، محکمہ تعلیم اور دیگر کے 938 افسران نے فائدہ اُٹھایا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے 938 افسران نے فائدہ اٹھایا، جبکہ انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اُٹھانے والوں میں گریڈ 20 تک کے افسران بھی شامل ہیں۔

50 افسران نے خود اپنے نام سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم وصول کیں، جبکہ سندھ حکومت کے 888 افسران نے اپنے شریک حیات کے نام پر رقم حاصل کی۔

بی آئی ایس پی سے فائدہ اُٹھانے والوں میں زیادہ تر افسران کا تعلق محکمہ تعلیم سے ہے جن میں بیشتر ٹاؤن ایجوکیشن افسران ہیں۔

فائدہ اُٹھانے والوں میں محکمہ کھیل، سوشل ویلفیئر، لائیو اسٹاک کے افسران کے علاوہ محکمہ صحت، زراعت اور پولیس کے افسران بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین