لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی خطرات پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک دیوالیہ پن کی طرف دھکیل دیا ، صحتمند ہوتی، دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دانستہ معاشی دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا جارہا ہے ،معیشت کی تباہی سے پاکستان کی سالمیت اندر سے کھوکھلی ہورہی ہے، صحتمند ہوتی، دوڑتی معیشت کو کرپٹ ٹولے نے تباہ کر دیا ہے ،سود کی شرح بڑھا کر کاروبار، روزگاراور بجلی گیس بڑھا کر عوام کا معاشی قتل عام کیا گیا۔