آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

افغان فورسز کی تربیت کا مشن جاری رکھیں گے، نیٹو سیکریٹری

نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے افغانستان میں تشددمیں کمی سے متعلق اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو افغان فورسز کی تربیت کا مشن جاری رکھے گا۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ امن عمل کے لیے امریکا اور انٹرا افغان مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نیٹو افغان فورسز کی تربیت، مشاورت اور مدد کا مشن جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو امن کے لیے نیک نیتی کے ساتھ کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو امن کے لیے حالات پیدا کرنے میں مدد جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغان صدر اشرف غنی اور سی ای او عبداللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

افغان صدر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی کی تجویز سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن سےمتعلق ہماری اصولی پوزیشن کے مفید نتائج سامنے آناشروع ہوگئے ہیں۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد خون ریزی کو ختم کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید