• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت روک دی

عدالت نے علی ظفر کیخلاف میشا شفیع کی درخواست پر سماعت روک دی


لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف گلوکارہ میشا شفیع کے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت روک دی، میشا شفیع نے دو سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، جبکہ علی ظفر نے اس دعوے پر سماعت روکنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج لاہور امجد علی شاہ نے علی ظفر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سُنا دیا۔

میشا شفیع کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے علی ظفر کی درخواست پر اس ماہ کے شروع میں فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: علی ظفر کی ہتک عزت دعوی درخواست

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ علی ظفر کے ہتکِ عزت کے دعوے کا فیصلہ ہونے تک میشا شفیع کے دعوے پر سماعت نہیں ہوگی، میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

میشا شفیع نے بھی جواباً ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا، جس کی سماعت روکنے کے لیے علی ظفر نے درخواست دائر کررکھی تھی۔

تازہ ترین