• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کی ہتک عزت دعوی درخواست، فیصلہ 13 فروری کو ہوگا

لاہور کی سیشن کورٹ گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی میں متفرق درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 فروری کو سنائے گی۔

گلوکارعلی ظفر نےسیشن کورٹ لاہورمیں میشا شفیع کے ہتک عزت دعوے کی سماعت روکنے کیلئے متفرق درخواست دائر کررکھی ہے ۔

علی ظفر نے موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع کے خلاف پہلے ہی ہتک عزت دعوے پر سماعت جاری ہے، میشا شفیع نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میشا نے اگر اپنی سچائی بیان کرنی ہے تو زیر سماعت دعوے میں کریں اور عدالت میشا شفیع کی جانب سے دائر دعوے پر سماعت روکنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے وکلاء کی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

تازہ ترین