• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئل ٹینکرز کو ذوالفقار آبادپارکنگ ٹرمینل منتقل کیا جائے،مئیر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی وسیم اختر نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز کو ذوالفقار آباد آئل ٹینکرزپارکنگ ٹرمینل منتقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ آج شیریں جناح کالونی کے دکانداروں کی خواہش پورا ہونے کا دن ہے،ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں دکانوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا اب تعمیراتی کام تیزی سے مکمل ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں دکانیں تعمیر کرنے کے کام کے آغاز پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی نے کہا کہ دکانداروں کا دکان کی تعمیر میں جو خرچہ ہو گا وہ کرائے میں شامل کیا جائے گا، شیریں جناح کالونی کے مقابلے میں یہاں ہزار گنابہتر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ جو دکاندار رہ گئے ان کو بھی دکان ملے گی،کسی کے ساتھ زیادتی اور ناجائز نہیں ہو گا، جو جس کا حق ہے وہ اس کو ضرور ملے گا،انہوں نے کہا کہ مالکانہ حقوق کوئی بھی نہیں دے سکتا حکومت سندھ بھی نہیں دے سکتی کیونکہ سپریم کورٹ کا یہی فیصلہ ہے،میئر کراچی نے دکانداروں سے کہا کہ وہ تعاون کریں تو یہ ٹرمینل جلد آباد ہو گا۔
تازہ ترین