• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کمپنیاں بند سگنلز مسئلے کا حل پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے احاطۂ عدالت میں موبائل فون سگنلز کی بندش کیخلاف درخواست پر موبائل فون کمپنیز کو حتمی مشاورت کر کے متفقہ طور پر حل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے کہا کہ ایک ہی ٹاور لگاکر سب استعمال کریں، ایمپلی فائر اتروانے کیلئے عدالت حکم دے گی،دوران سماعت موبائل فون کمپنیوں کے نمائندے نے بتایا کہ ٹاور نصب کرنے کیلئے ٹرنر روڈ پر دو مقامات چنے گئے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ایک جگہ منتخب کرلی جائے تاکہ وہاں ٹاور لگ جائے اور تمام کمپنیز اسے استعمال کریں ۔موبائل فون کمپنیوں کے نمائندے نے بتایا کہ ایمپلی فائر استعمال ہو رہے ہیں اس لیے ٹاور زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے باور کرایا کہ ٹاور لگائیں اور ایمپلی فائر اتروانے کے لیے عدالت حکم دے گی۔

تازہ ترین