آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ24؍ جمادی الثانی 1441ھ 19؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سزائے موت کیخلاف اپیل پر اعتراض پرویزمشرف نے ایک اور اپیل دائر کردی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت کیخلاف دائر اپیل پررجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل جمع کرا د ی ہے، جمعرات کے روز جمع کر ائی گئی اپیل میں پرویز مشرف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل گزار سنگین غداری کیس کی شکایت کنندہ وفاقی وزارت داخلہ کی اجازت سے بیرون ملک علاج کیلئے گیا ہے اسلئے اسے مفرور یا عدالتی بھگوڑا قرار نہیں دیا جاسکتا ، اپیل گزار کی عمر 76 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید