• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سوشل میڈیا عریانی پھیلارہا ہے، قانون کا مقصد اظہار رائے پر پابندی نہیں، فردوس عاشق

 قانون کا مقصد اظہار رائے پر پابندی نہیں، فردوس عاشق


اسلام آباد(صباح نیوز) معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ سوشل میڈیاعریانی پھیلارہا ہے، قانون کا مقصداظہار رائے پر پابندی نہیں،پاکستان نے ضابطہ کار عالمی معیار کے مطابق وضع کیا، سوشل میڈیاکمپنیوں کو مراکز قائم کرکے نوجوانوں کو روزگار دیناہوگا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے سوشل میڈیا سے متعلق نئے ضابطہ کار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان کے ضابطہ کار پرعملدرآمد نہ کیا تو قومی رابطہ کار ان کے آپریشنز قانون کے مطابق پاکستان میں بلاک کرنے کی ہدایات جاری کرسکتاہے، پاکستان نے ضابطہ کار عالمی معیار کے مطابق وضع کیاہے اور اس حوالے سے مختلف ممالک کے قوانین سے رہنمائی لی گئی ہے، پاکستان نے کوئی نیاکام نہیں کیا، ہر ملک اپنی سلامتی، مذہبی و معاشرتی اقدار کے تحفظ کیلئے اقدامات کرتا ہے،3ماہ میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں رجسٹرڈ اور اسلام آباد میں دفتر قائم کرنا ہوگا، ایک سال بعد مراکز کی تعداد کو بڑھانا ہوگا، 73فیصد پاکستانی سوشل میڈیا استعمال کررہے ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ اس حوالے سے سارا زر مبادلہ پاکستان سے باہر چلا جائے۔

تازہ ترین