انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 161 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 53 اور عظمت اللّٰہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پہلے کھیلتے ہوئے یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور افغانستان کے لیے 161 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے صہیب خان نے 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ علی شان شرفو نے 40 رنز بنائے۔
افغانستان کی طرف سے عظمت اللّٰہ عمر زئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مجیب الرحمٰن نے 2 اور راشد خان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ افغانستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔