• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی، لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع برقرار، سپریم کورٹ کا نیا بنچ بناکر 3 ماہ میں فیصلے کا حکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی، لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع برقرار


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی دوسری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو کام سے روکنے کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کاحکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے حکومت پنجاب اور متاثرہ خاندانوں کی جانب سے دائر کی گئی اپیلیں خارج کرکے معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوادیا اور انہیں کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دینے اور کیس کا تین ماہ کے اندر فیصلہ جاری کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس د یئے ہیں کہ کئی لوگوں کی زندگیاں چلی گئیں، کئی لوگ زخمی ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کا بنچ ٹرائل کو کیوں طول دے رہا ہے؟ اب فیصلے میں رکاوٹیں نہیں آنی چاہئیں، فیصلہ جلد ہو جانا چاہئے ۔

تازہ ترین