• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کی مبینہ دہری شہریت کیخلاف الیکشن کمیشن اور واوڈا کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مبینہ دہری شہریت کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی مبینہ دہری شہریت رکھنے اور نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کے سپریم کورٹ کی آبزرویشن ہے الیکشن کمیشن ممبر کو نااہل قرار نہیں دے سکتا۔
تازہ ترین