• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قومی اسمبلی میں پھر’’مسٹر 10پرسنٹ‘‘ کا تذکرہ‘پی پی کا احتجاج

قومی اسمبلی میں پھر’’مسٹر 10پرسنٹ‘‘ کا تذکرہ‘پی پی کا احتجاج 


اسلام آباد (ایجنسیاں)قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی رکن عالیہ حمزہ کی جانب سے ایک بار پھر "مسٹر10پرسنٹ "کا تذکرہ‘پیپلز پارٹی کا احتجاج ، واک آئوٹ‘راجہ پرویزاشرف نے کہاکہ ایوان کا ماحول خوشگوارہے ‘کیاحکومت ہمیں طیش دلاہی ہے جبکہ ایوان زیریں میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ مخدوم خسرو بختیار نے کہاکہ معیشت پر سیاست کرنےکا وقت نہیں‘ معاشی اور اقتصادی چارٹر وقت کی ضرورت ہے‘ حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کو اقتصادی طور پر آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں‘چھ ماہ اور ایک سال میں ملکی معیشت کا ڈھانچہ تبدیل نہیں ہو سکتا‘مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کا کہناتھاکہ حکومت آٹا اور چینی مافیا کے ذریعے عوام کو لوٹ رہی ہے‘ اقتصادی بحران حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ہے‘معیشت گدھے کی رفتار سے نہیں چلتی‘ معیشت الیکٹرون کی رفتار سے چلتی ہے ‘اگر معاشی طورپر اصلاح احوال کرنی ہے تو موجودہ حکمرانوں کو جانا پڑے گا۔پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی نے کورم کی نشاندہی کردی‘ کورم پورا نہ ہونے پرقومی اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعہ دوپہر2بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین