• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مافیا پاکستان کے کافی سیکٹرز میں موجود ہے، سینیٹر نعمان وزیر

سینیٹر نعمان وزیر خٹک کی جیونیوز کے پروگرام  جیو پاکستان  میں گفتگو


سینیٹر نعمان وزیر خٹک کا کہنا ہے کہ مافیا پاکستان کے کافی سیکٹرز میں موجود ہے، وزیر اعظم عمران خان چیزیں ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام (جیو پاکستان) میں بات کرتے ہوئے سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ ملک میں سیمنٹ مافیا، شوگر مافیا اورآٹا مافیا سمیت کئی مافیاز ہیں۔

نعمان وزیر نے کہا کہ ریکوڈک پر بین الاقوامی ماہرین نے کافی تحقیق کی ہے، یہ پاکستان کی فارن ایکسچینج ثابت ہوسکتا ہے اگر مناسب طریقے سے اسے اپنایا جائے

ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کی بہتر انداز میں مائننگ کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین