• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ناظم آباد انتظامیہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی

نیا ناظم آباد انتظامیہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئی


نیا ناظم آباد انتظامیہ ڈی سی ویسٹ کے خطوط کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے تمام اداروں کو نیا ناظم آباد کے خلاف کارروائی سے روک دیا ۔

عدالت عالیہ نے فریقین کو 27 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے ہیں۔

اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کراچی نے چیئرمین اینٹی کرپشن اور سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن کو ایک خط بھیجا تھا جس میں تحقیقات کے لیے درخواست کی گئی تھی۔

ڈی سی ویسٹ کے خط میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے نیا ناظم آباد اسکیم کے لے آؤٹ پلان منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

خط میں اسکیم کے بینک اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کے ساتھ بورڈ آف ریونیو سے بھی اقدامات کے لیے کہا گیا تھا۔

ڈی سی ویسٹ نے خط میں سیمنٹ فیکٹری کی 30 سالہ لیز کو رہائشی اسکیم کی 99 سال کی لیز میں بدلنےکی تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ منسوخ زمین کو 2016 میں جعلی ریسٹروریشن آرڈر کے تحت لیز بحال کروائی گئی۔

تازہ ترین