• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری، اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کے دلائل


انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب نے دلائل دیے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ فیکٹری آتشزدگی کے عینی شاہدین کا تعلق آج بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیس کے گواہوں نے حلفیہ بیانات دیے اور بھتہ نہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگائے جانے کا انکشاف کیا۔

ساجد محبوب نے یہ بھی کہا کہ ایک گواہ نے بیان دیا کہ جب فیکٹری کو آگ لگائی گئی تو ملزم عبدالرحمٰن بھولا باہر موجود تھا۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ گواہ نے یہ بھی کہا کہ رحمٰن بھولا نے فیکٹری ملازم منصور سے کہا کہ اب بھتہ ایک نہیں 20 کروڑ روپے وصول کریں گے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24فروری تک کےلیے ملتوی کردی ہے، آئندہ سماعت پر بھی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین