• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کووینٹری کے52 سالہ شخص پر دہشتگردی سے متعلق چارج عائد

لندن (پی اے) ایک52سالہ شخص پر ایسا مواد اپنے قبضے میں رکھنے پر چارج عائد کر دیا گیا جو کہ دہشتگردی کے عمل یا اس کی تیاری کرنے والے شخص کیلئے کارآمد ہوتا ہے۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے کہا ہے کہ ڈورسیٹ روڈ، ریڈ فورڈ، کوونٹری کے رہائشی آفتاب خان کو اگلے ہفتہ پیر کے روز لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ خان، جسے ابتدائی طور پر گزشتہ سال جولائی میں ایک طے شدہ منصوبہ کے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، اس کے خلاف دہشتگردی سے متعلقہ مواد پھیلانے کے چار الزامات جبکہ ایک الزام ایسا مواد اپنے قبضہ میں رکھنے پرعائد کیا گیا ہے جو کہ دہشتگردی کے عمل یا اس کی تیاری کرنے والے شخص کیلئے کارآمد ہوتا ہے۔ اسی اثنا میں اسی آپریشن کے دوران ایک دوسرے ایڈریس سے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس پر آتشیں اسلحہ رکھنے پر چارج عائد کئے گئے۔ ریڈ فورڈ میں ہی کیش لین کے 28 سالہ رہائشی محمد فرخ یوسف کو آتشیں اسلحہ رکھنے کے دو الزامات، ایمونیشن رکھنے کے دو الزامات اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے ایک الزام پر 9مارچ کو برمنگھم مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین