• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوونٹری ( نماہندہ جنگ )وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف آفیسر حیدر علی کی والدہ کی وفات پر برطانیہ اور یورپ میں بھی دعا ئے مغفرت کی گئی اور حیدر علی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔حیدر علی کی والدہ کی وفات پر حضرت مولانا عبدالحمید نے والدین کی خدمت کرنے اور ان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ والدین وہ اثاثہ ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں۔اس موقع پر حیدر علی کی والدہ مرحومہ کے لیے خصوصی دعا کہ اللہ ا تعالی انھیں اپنی جوار رحمت میں جگہ نصیب کرے اور لواحقین کے لیے صبروتحمل نصیب ہو۔اس موقع پر سورت یاسین بھی پڑھی گئی اور نعت رسول مقبول کے ذریعے سرور کونین حضرت محمد صلی وسلم پر نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔
تازہ ترین