• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ کی ہائوسنگ مارکیٹ میں تیزی آگئی

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گزشتہ عام انتخابات کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ہائوسنگ مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، جوکہ یوکے میں شمالی آئر لینڈ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، آر آئی سی ایسRICSکے رہائشی مارکیٹ کا سروے کرنے والے11فیصد سروئیرز کے مطابق اس سال جنوری میں دسمبر کے مقابلے میں زیادہ مکانات فروخت ہوئے ہیں اور مکانات تلاش والوں کی تعداد22فیصد زیادہ بڑھی ہے۔ 32فیصد کے مطابق مکانات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، جوکہ جولائی2019ء کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ آر آئی سی ایس کے چیف اکنانوسٹ سائمن رابنسن کے مطابق گزشتہ ماہ مارکیٹ میں بہتری کے آثار رہے اور گزشتہ الیکشن کے فوراً بعد صورت حال بہتر ہوئی ہے لیکن یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا یہ رجحان مستقل ہے کہ نہیں لیکن سال کے آخر میں سیاسی غیر یقینی دوبارہ پیدا ہوسکتی ہے، لیکن فی الحال ہائوسنگ مارکیٹ والے آئندہ12ماہ کے بارے میں پرامید ہیں، 70فیصد کا خیال ہے کہ سال کے آخر تک قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہے گا، 54فیصد کا کہنا ہے کہ پراپرٹی مارکیٹ میں سرگرمیاں بڑھیں گی، واضح رہے کہ پورے یوکے میں الیکشن کے بعد ہائوسنگ مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔
تازہ ترین