• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایم سی سی کا فاتحانہ آغاز، لاہور قلندرز کوچار وکٹ سے زیرکرلیا

ایم سی سی کا فاتحانہ آغاز، لاہور قلندرز کوچار وکٹ سے زیرکرلیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جمعے کوکھیلے گئے میچ میں ایم سی سی کی ٹیم نے چار میچوں کی سیرز کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 135 رنز بنائے۔ جواب میں ایم سی سی نے مطلوبہ ہدف 4 گیندیں قبل 6 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ ایم سی سی کے روی بوپارہ نے میچ کے دوران اہم موقع پر 42 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مہمان کلب کے کپتان کمار سنگارا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر متاثرکن کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکی اور مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں پر 135 رنزبناسکی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز فخرزمان اور سلمان بٹ کے درمیان 42 رنز کی ابتدائی شراکت قائم ہوئی۔ اننگز کے اختتامی اوورز میں کپتان سہیل اختر نے برق رفتار اننگز کھیلی۔ سہیل اختر نے 28 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 40 رنز بنائے ۔ اوپنر فخر زمان 36 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 45 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایم سی سی کے ابتدائی 3 کھلاڑی محض 49کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد روی بوپارہ نے 37 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 42 جبکہ سمت پٹیل نے 22 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیلیں۔ ایم سی سی نے مطلوبہ ہدف19 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم 16 فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف50 اوورز پر مشتمل میچ ایچیسن کالج لاہور میں کھیلے گی۔

تازہ ترین