• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان سپر لیگ کی جنگ، ٹیمیں پریکٹس کا آغاز کل سے کرینگی

پاکستان سپر لیگ کی جنگ، ٹیمیں پریکٹس کا آغاز کل سے کرینگی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ فائیو سے قبل وارم اپ میچز اور ٹیموں کے پریکٹس سیشنز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں اتوار کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹریننگ سیشن کرینگی جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا پریکٹس سیشن ہو گا۔ اسی روز دوپہر ایک بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہو گا۔ رات 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن ہو گا۔ ہفتے کودوپہر 1 بجے ملتان سلطانز کی ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس سیشن کریگی۔ 18فروری بروز منگل کوشام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہوگا۔ بدھ 19 فروری کو دوپہر1 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن ہوگا۔ دوپہر1 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز ہونگے۔ اسی شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ 20 فروری کو دوپہر 1 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کا پریکٹس سیشن ہوگا۔ شام7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کا پریکٹس سیشن ہوگا۔

تازہ ترین