• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے خلاف جھوٹی خبریں، دوسرے ملک میں ہو تو یہ چینلز بند ہو جائیں، عمران

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیا نے جعلی نیوز چلا کر اور بیان بدل کر مجھے بدنام کیا، میرے خلاف جھوٹی خبریں چلاتے ہیں دوسرے ملک میں ہو تو چینلز بن ہو جائیں، جب میں چین کے دورے پر گیا تو کہا گیا عمران خان سی پیک کو ریویو کرینگے، روزگار کیلئے نجی شعبے کو فروغ دینے کیلئے کہا تو خبر چلائی گئی کہ حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی، یہ ڈسٹارشن بائی چانس نہیں، میڈیا سے کہتاہوں کہ یہ ملک نیچے جائے گا تو سب کو نقصان ہوگا۔ یہ ملک سب کی ذمہ داری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جس غیر ذمہ داری سے یہاں حکومت کے خلاف پر اپیگنڈہ کیا گیا ایسا کہیں نہیں ہوتا، میں چین کے دورے پر گیا تو اس روز نیوز اور ڈان نے یہ خبرلگا دی کہ عمران سی پیک کو ریو یو کریں گے ۔ کوئی اپنے ملک کے بارے میں ایسی خبر نہیں لگاتا، میں نے کہا کہ روزگار کے مواقع دینے کیلئے نجی شعبہ کو فروغ دینا ہوگا ۔ اس کو یہ تاثر دے کر خبر چلائی گئی کہ حکومت روزگار نہیں دے سکتی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے مشرف سے 2003 میں کہا کہ ٹی وی چینلز آنے دیں ۔ میں نے ٹی وی چینلز سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ میں نے آزاد میڈیا دیکھا ہوا ہے۔ لیکن میڈیا نے جس طرح کے حملے مجھ پر کئے وہ کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا۔ میری کردار کشی کی گئی ۔ جعلی نیوز چلائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا صرف سکیورٹی اور آنے جانے کا خرچہ ہے۔ میں اپنے گھر میں رہتاہوں ۔ اپنے بل خود ادا کرتا ہوں ۔ میرا کوئی کیمپ آفس نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے بنی گالہ کا گھر ریگو لرائز کرانے کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کو تبدیل کیا۔ میں نے اس کیخلاف پیمرا کو شکایت کی تو حکم امتناعی لے لیا گیا۔

تازہ ترین