• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور برطانیہ میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کیا جاتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا عوام کی دلچسپی کا متقاضی ہے، امریکا اور برطانیہ میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کیا جاتا ہے، زیادہ سخت ضوابط کیلئے آپ نے کبھی بھی امریکہ اور برطانیہ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا لیکن پاکستان کیلئے آپ ریگولیشن نہیں چاہتے ہیں، پاکستان کے معاشی قوانین میں کمپنیوں کو لانا بھی ضروری ہے، فریم ورک کی رجسٹریشن لازمی ہے۔
تازہ ترین