• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان آباد ، ایک جانب جھکنے والی عمارت خالی کروا کر سیل کر دی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے عثمان آباد میں ایک جانب جھکنے والی عمارت کو خالی کرواکر سربمہر کر دی گئی قریبی عمارتوں کے مکینوں کوبھی خطرے سے خبردار کر دیا گیاسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صدرٹائون کے علاقے عثمان آباد کچی آبادی میں پلاٹ نمبر 1192،پر واقع عمارت کو انتہائی خطرناک مخدوش حالت قراردیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور علاقہ پولیس کے تعاون سے جمعے کے دن مکینوں سے خالی کرواکر سربمہر کردیاہے قریبی عمارتوں کے مکینوں کوبھی خطرے سے خبردار کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرکچی آبادی کی جانب سے اطلاع دیئے جانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل،آشکار داورکی ایمرجنسی ہدایات پر ماہرین تعمیرات وانجینئرز پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات نے ڈائریکٹرصدرٹائون اور ڈیمالیشن اسکواڈ کے ہمراہ گرائونڈپلس میزنائن پلس پانچ بالائی منزل پرمشتمل متاثرہ عمارت پرپہنچ کرمعائنہ کیاجس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ کے مدد سے عمارت کوفوری مکینوں سے خالی کروالیاگیا۔

تازہ ترین