ملتان (سٹاف رپورٹر) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدےپر ترقی کے لئے بی ون کے امتحان کے حوالے سے سی پی او محمد زبیر دریشک نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ کے ہمراہ پولیس افسران کو بریفنگ دی، سی پی او ملتان نے ہدایت کی کہ امتحان ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس افسران ذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دیں امتحان میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا،حقدار کو اس حق دینا ہماری ذمہ داری ہے، بی ون کا امتحان 16 فروری اتوار پولیس لائنز ملتان میں ہو گا، اے لسٹ پاس شدہ کل 836 امیدوار شریک ہوں گے جن میں 48 امیدوار انٹرویو کے بعد کامیاب قرار پائیں گے۔