• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کے نام سے متعلق آفریدی نے مشورہ مانگ لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ہاں گزشتہ روز پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے نام سے متعلق مشورہ مانگتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میری چاروں بیٹیوں کا نام A سے یا الف سے شروع ہوتا ہے تو نئی آنے والی کا نام اسی حرف سے آپ تجویز کریں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جیتنے والا نام کسی انعام کا بھی حقدار ہوگا۔

ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی بیٹیوں اقصی، اجوہ، انشاء اور اسمارہ کے بھی نام تحریر کئے۔

آفریدی کے اس ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد  بیٹی کا نام تجویز کرنے میں مدد کرنے لگی۔

اس سے قبل شاہد آفریدی کی جانب سے بیٹی کی ولادت کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے بعد سے ہی ان کے مداح انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے تھے۔

تازہ ترین