• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہند وفاقی اور صوبائی اداروں کے سامنے حیسکو نے گھٹنے ٹیک دیئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد ریجن میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار ادارے حیسکو سرکاری اداروں سے وصولی میں نااہلی کا مظاہرہ کررہا ہے‘جس کی وجہ سے صوبائی اور وفاقی اداروں پرحیسکو کے 9ار ب سے زائد کے واجبات ہیں۔” جنگ“ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق حیسکو کے بجلی صارفین پر 84 ارب 24 کروڑ 32 لاکھ کے واجبات ہیں جس میں وفاقی اداروں پر 3 ارب 86 کروڑ 96 لاکھ‘ صوبائی اداروں پر 6 ارب 23 کروڑ 55 لاکھ کے واجبات ہیں۔حیسکو کی جانب سے موصول ہونے والے اعداد شمار کے مطابق نجی صارفین پر 74 ارب 13 کروڑ 81 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں‘جن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے بجائے حیسکو حکام محض دعووں تک محدود ہے۔دوسری جانب ضلع حیدرآباد میں ہونے والے لائن لاسز کو روکنے کے لیے بھی حیسکو حکام کے پاس کوئی میکنزم نہیں ہے‘ جس کی وجہ سے بجلی چوری کی مد میں بھی قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عام صارف ایک اگرچند ہزار رپے کا بل ایک مہینے تاخیر سے ادا کرتا ہے تو جرمانہ عائد کرنے سمیت اس کا بجلی کا کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے جبکہ سرکاری ادارے برسوں سے بل کی ادائیگی نہیں کر رہے ہیں‘ لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
تازہ ترین