• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری دفاتر میں تشدد اور فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، راشد خلجی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سرکاری دفاتر میں تشدد اور فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے پیپلز پارٹی قبضہ مافیا اور دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پلاٹوں کی نیلامی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے طاقت کے زور پر پلاٹوں کی نیلامی کو روکنے اور من مانے طر یقہ سے ہتھیانے کیلئے کی جانے والی دہشت گردی افسران سے بدتمیز ی کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ڈولپمنٹ اتھارٹی کے افسران پر پیپلز پارٹی کے ایم این کے بیٹے کی جانب تشدداور فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
تازہ ترین