• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہواوے کو امریکہ میں کام کیلئے مزید 45 دن کی مہلت

واشنگٹن (اے پی پی) چین کی مواصلاتی کمپنی ہواوے کو امریکہ میں کام کے لئے مزید 45 دن کی مہلت دیدی گئی۔امریکی محکمہ کامرس سے جاری بیان کے مطابق ہواوے کو امریکی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی فروخت خاص طور دیہی امریکی کمیونیٹیز کے لئے کام جاری رکھنے کے لئے مزید 45روز دیئے جا رہے ہیں جس دوران ہواوے کا متبادل تلاش کرنے کا کام جاری رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ہواوے پر تجارتی و ٹیکنالوجی راز چرانے کے الزامات عائد کر رکھے ہیں جس لکے تحت اسے امریکہ چھوڑ دینے کا نوٹس دیا گیا۔
تازہ ترین