• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سیاسی افق پر چمکتا ہوا روشن ستارہ

تحریرو تحقیق :آصف نسیم راٹھور۔۔۔ بریڈفورڈ
نیب کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھیجنا حکومت کی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کٹھ پتلی حکومت ذہن نشیں کرلے کہ بلاول بھٹو پاکستان کے ہر طبقے کے عوام کے دلوں کی آواز بن چُکے ہیں، اس آواز کو دبانے والے سیاسی نابالغ انشاء اللہ خود ہی دب جائیں گے، تبدیلی سرکار کا بھیانک چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے، حکومت ریلیف پیکج کے جھوٹ اور فراڈ کی آڑ میں غریبوں پر آئے دن مہنگائی کے بم گرا رہی ہے ۔ پٹرول ڈیزل ، گیس ، بجلی ٹماٹر ، آٹا ،چینی خوردونوش سمیت ضروریات زندگی کی اشیا کو غریب عوام کی پہنچ سے دور کر دیاگیا ہے، مزدور دہاڑی دار طبقہ خو د کُشیاں کر رہا ہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم فرماتے ہیں گھبراؤ نہیں قبر میں جا کر سکون ملے گا۔ ایک وزیر کہتا ہے کہ دو روٹی کی بجائے ایک روٹی کھاؤ، پنڈی کا پنڈت کہتا ہے کہ دسمبر جنوری میں لوگ زیادہ کھاتے ہیں، اس لیئے آٹے کا بحران آیا ہے واہ بھئی واہ، عقل کے اندھوں کیا خوب منطق بیان کی ہے غریبوں کی زندگیاں برباد کرنے والے یہ قبر کا سکون خود کیوں نہیں لے لیتے، ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا مُلک کی معیشت کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے، ریاست مدینہ بنانے والوں اور شہد دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے داروں نے عوام کو مہنگائی بے روز گاری بھوک افلاس کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، عوام کو اس بے چارگی کسمپُرسی اور خستہ حالی میں اس وقت کسی مسیحا کی اشد ضرورت ہے، وہ مسیحا بلاول بھٹو زرداری ہے بلاول بھٹو ایک چمکتا ہوا روشن ستارہ ہے، پیپلز پارٹی کے جیالے خصوصی طور پر اور پاکستانی قوم عمومی طور پر خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اور سلامتی کیلئے ذوالفقار علی بھٹو جیسا صدیوں میں پیدا ہونے والا عظیم لیڈر عطا فرمایا، اس کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم جو کہ بے پناہ خدادا صلا حیتوں کی مالک تھیں اُن کے دنیا سے چلے جانے کے بعد نا اہل نالائق حکومت نے مُلک پاکستان کی معاشی اقتصادی صورت حال کو بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے، اب اللہ تعالی نے بلاول بھٹوزرداری کو ان ہستیوں کا جانشین اور مُلک کی سلامتی اور بقا کا ضامن بنا کر بھیجا ہے، ان شاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی اور قیادت میں مُلک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ، پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک ایسا روشن ستارہ ہے جس کو نو عمری میں ہی اللہ ربُ العزت نے مُدبرانہ دانشورانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے، با صلاحیت ، تعلیم یافتہ ،ویل ایجو کیٹڈ اور انداز گفتگو نہائت شائستہ ، انتہائی پُر کشش، ہمدرد، خلیق، اور بہادر بے، اپنےنانا ذوالفقار علی بھٹو شہید اور والدہ بے نظیر بھٹو شہید کی طرح حق گو ہمہ صفت، پاکستان کی ترقی کےخواب اور فلاح و بہبود کا جذبہ ،غریب اور پسی ہوئی عوام کی خدمت کا درد لے کر قریہ قریہ شہر شہر اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وقت کے فرعوںوں اور ناخداؤں سے ٹکرا یا، ماؤں بہنوں بزرگوں اور نوجوانوں نے اس نوجوان لیڈرکو وہ محبت اورپزیرائی دی ہے جو کہ قابل دید، قابل فخر اور قابل رشک ہے، بڑے بڑے سیاست دان اور دانشور حیران رہ گئے ہیں، مختصر عرصہ میں سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا، لوگوں کے اندر دُنیا کے عظیم لیڈر قائد عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شھید ذُوا لفقار علی بھٹوکے منشور، ویژن اور اپنی شھید ماں محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن، افکار اور نظریات کو پیش کر کے پارٹی کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔اب وہ عناصر جنہوں نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو تختۂ دار پر لٹکایا اور محترمہ بے نظیر بھٹوکو قتل کروایا جو یہ سمجھتے تھے کہ پیپلز پارٹی اب ختم ہو چُکی ہے ان کے محلات کے درو دیوار کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اس نوجوان لیڈرکی حکیمانہ پالیسی کی وجہ سے لوگ دوبارہ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، پاکستانی قوم کے اندر ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا ہوا ہے، یہ نوجوان قائد صرف مُلک و قوم کی خدمت کا عزم لےکر پہاڑوں اور چٹانوں سے ٹکرا گیاہے اورناخدا اپنی خدائی کو بچانے کی فکر کر رہے ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد ان کی خدائی زوال پذیر ہو گی، وہ وقت اب دور نہیں جس وقت ان فرعونوں اور متکبرین کے تاج ان کے سروں سے اور فاخرانہ لباس ان کے جسموں سے اُتار لیےجائیں گے ،اقتدار کے بھوکے خود غرض غریب عوام کی خدمت سے نا آشنا ، عوام کا خون چوُسنے والے ، بھگوڑے سیاسی لوٹے عنقریب اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے، کچھ بے ضمیر سیاسی پنڈت موقع پرست الیکشن میں ہی اپنے انجام کو پہنچ چکے تھے اور عوام نے ان منافقین کو مسترد کر دیا تھا۔ 
تازہ ترین