اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ چوروں اور ڈاکوئوں کا رونا رونے والے وزیراعظم کی رہائش گاہ مافیاز کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے،احتساب مخالفین کاہورہاہے فوج کی حمایت پر خوش گمانی کا شکار وزیراعظم عوامی حمایت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ایف بی آر میں بیٹھے آئی ایم ایف کے نمائندے پاکستانی عوام پر مہنگائی کا ٹوکہ چلا کر ملک سے بھاگ گئے، احتساب صرف ان لوگوں کا ہو رہاہے جو حکومت کیخلاف ہیں ، سرکارکا چور زمانے کا ولی ، جو چور حکومت کیساتھ نہیں وہ جیل میں ہے، طیب اردگان کی موجودگی میں بھی وزیراعظم نے قومی یکجہتی کی بات نہیں کی، جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو سب سے پہلے گیس کی رائلٹی بلوچستان کو دینگے، ڈسٹرکٹ بار جعفر آباد سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کس جرنیل نے نہیں وکیل نے بنایا ۔