• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنئی، ممبئی اور کولکتہ میں متنازع قانون کیخلاف بھرپور مظاہرے

کراچی (نیوزڈیسک )بھارت میں متنازع شہریت قانون سٹیزن شپ ترمیمی ایکٹ (سی سے اے) کے خلاف دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والے افراد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو وزیرداخلہ امیت شاہ کی رہائش کی مارچ کریں گے۔دوسری طرف بھارت بھر میں متنازع قانون کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی اور بھارت کے تین بڑے شہروں چنئی ،ممبئی اور کولکتہ میں بھرپور مظاہرے کیے گئے ،چنئی میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس نے مظاہرین سے ہاتھا پائی کی اور مظاہرین پر تشدد کیا ،دوسری جانب ممبئی کے آزاد میدان میں سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ۔چنئی میں توحید جماعت کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا اور متنازع قانون کیخلاف ریلی نکالی ،جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔ادھر کولکتہ میں مظاہرین نے ایک دستخطی مہم میں حصہ لیا اور سینکڑوں افراد نے اس قانون کیخلاف دستخط کیے ۔

تازہ ترین