آپ آف لائن ہیں
اتوار4؍شعبان المعظم 1441ھ 29؍مارچ 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.66فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،وفاقی ادارہ شماریات

لاہور( اپنے نامہ نگار سے)وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.66فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16.4فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق خوراک اور مشروبات سیکٹر میں 41.57فیصد، ٹیکسٹائل سیکٹر میں 50فیصد ، پیپر اینڈ بورڈ کی صنعت میں 33.4فیصد، چمڑے کی صنعت میں 16.1فیصد، فارما سیکٹر میں 2.83 فیصد جب کہ الیکٹرونکس میں 15.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری طرف آٹو سیکٹر میں 28، انجینئرنگ پروڈکٹس 10، آئرن اینڈ اسٹیل میں 3.7 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صنعتی پیداوار میں 3.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید