• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا سازش نہیں تھا، ساجد میر

لاہور (خبرنگارخصوصی ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا ہے غداری کا مقدمہ مولانا فضل الرحمن پر نہیں عمران خاں پربنتا ہے۔عمران خاں نے دھرنے میں عوام کو بغاوت پر اکسایا اور سول نافرمانی کی تحریک چلائی۔ علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ مولانا کا آزادی مارچ سازش نہیں تھا بلکہ عمران خاں کا دھرنا سازش تھا۔ عمران خاں کے دھرنےمیں آئین کی خلاف ورزیاں کی گئیں اور جمہوریت کمزور ہوئی۔مولانا کے مارچ سے جمہوریت مضبوط اور آئین کی پاسداری کی گئی۔عمران خان کے دھرنے اور مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے میں زمین آسمان کا فرق تھا۔عمران خاں نے سول نافرمانی کرکے قوم کو بغاوت پر اکسایا جبکہ مولانا نے کسی کو بغاوت پر نہیں اکسایا ۔ عمران خاں دھرنے کے دوران چوہدری نثار سے معاہدہ کی خلاف ورزی کرکے ریڈ زون میں داخل ہوئے۔ عمران خان اسلام آباد فتح کرنے کے لیے آئے تھے تو دھاندلی کا الزام لگایا تھا ۔
تازہ ترین