• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کا پارلیمنٹ سے خطاب تاریخی ہے،قاری زوار بہادر

ملتان(سٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہےکہ ترک صدر طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب تاریخی ہے،ہم ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صدر طیب اردوگان نے قائداعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال،جوہر براداران،تحریک خلافت میں پاکستانی خواتین اور بوڑھوں کے کردار کو جن الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا وہ پاکستانی قوم کے لئے بہت قیمتی سرمایہ ہے،طیب اردوان اس وقت اُمت مسلمہ کی آواز بن کر رہنمائی کا حق ادا کر رہے ہیں،انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کر کے عوام کے دل جیت لیے،اگر ایسے چند اور لیڈر میسر آجائیں تو اُمت مسلمہ کی عظمت رفتہ بحال ہوسکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر کا 13 معاہدوں پر دستخط پاکستان پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔
تازہ ترین