• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیماڑی کچھی پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی کچھی پاڑہ میں فائرنگ سے 40سالہ جاوید جاں بحق ہو گیا، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا، ایس ایچ او ملک عادل کے مطابق مقتول کی اپنی بیوی سے تین چار سال سے ناچاقی رنجش تھی جسکی وجہ سے اسکی بیوی بچوں کے ہمراہ کچھی پاڑہ میں واقع اپنے میکے میں رہ رہی تھی،انہوں نے بتایا کہ مقتول چھٹی والے دن اپنے دونوں بچوں سے ملنے آتا تھا،اتوار کو بھی وہ اپنی موٹر سائیکل پر اپنے بچوں کے انتظار میں سسرال کے مکان کے نیچے کھڑا تھا کہ اس دوران ایک ملزم جو پیدل تھا نے مقتول پر ایک فائر کیا اور فرار ہو گیا۔

تازہ ترین