پیرس: انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ کے چیئرمین زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ دنیا بھر اور خطے میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے ہمشہ ہماری کوشش اور خواہش رہتی ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ نریندر مودی اسے ہماری کمزوری سمجھاتا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر گھروں کی تلاشی شروع کی گئی، کاروبار کو مسمار کیا جارہا۔
جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دوسری بھارت کی طرف سے بغیر ثبوت پاکستان پر الزام تراشی کی گئی۔ اس سے خطے میں امن کی بجائے عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، عالمی طاقتیں مکمل خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونی چاہیے تاکہ نرنیدہ مودی کا ڈرامہ بے نقاب ہو سکے۔
چیئرمین انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم یورپ نے انڈیا کو انتباہ کیا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے دنیا میں بھارت کا چہرہ مکمل طور پر بےنقاب ہو گیا کہ یہ اپنے بےگناہ لوگوں کو مار کر پاکستان پر الزامات اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم زیادتی کا بازار گرم کرکے وہاں مسلم کو اقلیت میں تبدیل کر سکے گا یہ ہر گز ممکن نہیں۔