• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم ایئرپورٹ پر طیارے کے اڑان بھرتے ہی آسمانی بجلی گرگئی

لندن ( جنگ نیوز) برطانیہ کے برمنگھم ائرپورٹ پر دوران پرواز بجلی گرگئی۔ میڈیا رپورٹس رپورٹ کے مطابق برمنگھم ائرپورٹ پر طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی بجلی گری ۔ اس منظر کو ائرپورٹ کے قریب رہنے والے شہری ڈینیل پریرا کے گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ کر لیا گیا ۔پریرا کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک روشنی کی لہر کے ساتھ شور سنائی دیا جس سے اہل خانہ کے علاوہ گھر میں موجود پالتو کتے بھی خوفزدہ ہو گئے تھے ۔ ائرپورٹ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کے اڑان بھرتے ہی بجلی گری تھی لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے نے صبح 10 بجکر 38 منٹ پر طے شدہ پروگرام کے مطابق ڈبلن میں لینڈنگ کی ۔ ائرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دوران پرواز طیاروں کو اکثر بجلی گرنے کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ میں دوران پرواز بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اس واقعے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔ یہ واقعہ ایئر بس اے 380 کو پیش آیا تھا۔ ویڈیو میں طیارے کے گزرتے ہی بجلی گرنے کا منظر دکھایا گیا تھا۔
تازہ ترین