• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن، رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج

پڈعیدن (نامہ نگار) پی پی پی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کا مقدمہ دریا خان مری میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں مقتولہ کے بہنوئی ڈاکٹر زاہد کے بھائی اختر، وقار کھوکھر سلمی سمیت یونین کونسل کے چیئرمین حاجی صدیق کو نامزد کیا گیا ،شہناز انصاری کے بھائی علی رضا کی مدعیت میں مقدم درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 302/342114/506اور 302/342 دفعات شامل ہیں۔دریں اثنا ء این این آئی کے مطابق نوشہرو فیرز میں قتل ہونے والی پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی بہن سمیت 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مزید ملزمان کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ مرکزی ملزم وقار کھوکھر کی بہن بھی گرفتار کیے جانے والوں میں شامل ہے۔ دیگر شریک ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین