• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانکا ٹرمپ کی شیخ محمد سے ملاقات ،خواتین کے حقوق سے متعلق UAE اصلاحات کی تعریف

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا نے شیخ محمد سے ملاقات میں خواتین کے حقوق سے متعلق متحدہ عرب امارات کی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔ امریکی صدر کی مشیر ایوانکا نے گلوبل ویمنز فورم دبئی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی معیشت میں اماراتی خواتین کی نمائندگی آنے والے سالوں میں بڑھے گی جیسا کہ ملک میں خواتین کو با اختیار بنانے کی مہم جاری ہے۔ ایوانکا نے گلوبل ویمنز فورم دبئی کی افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کلیدی نوٹ میں کہا کہ افرادی قوت میں شامل ہونے والی خواتین کی رکاوٹیں دور کرنے اور قومی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی قیادت قابل تحسین ہے جو پائیدار ترقی کے لئے خواتین کو مرکزی حیثیت سے تسلیم کرتا ہے۔
تازہ ترین