• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون‘ 23گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے منشیات و شراب فروشوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 23ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ آبپارہ پولیس ، ویمن پولیس، ترنول پولیس،کورال پولیس، لوہی بھیر پولیس نے کاررروائی کی۔ راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 1575گرام چرس، 8پسٹل 30بور معہ ایمونیشن، ایک کاربین معہ ایمونیشن، ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔ تھانہ سٹی پولیس، تھانہ روات، تھانہ صادق آباد ، تھانہ آر اے بازار ، تھانہ ریس کورس‘ تھانہ ائرپورٹ ،تھانہ ٹیکسلا اور تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کی۔
تازہ ترین