• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند‘دشمنی دوستی میں تبدیل

غلنئی‘مہمند (نامہ نگار‘نمائندہ جنگ) ضلع مہمند میں جرگہ عمائدین کی کوششوں سے قتل مقاتلہ کی دشمنی دوستی میں بدل گئی ۔ فریق اول مسکین ولد گل و بشیر ولد شینوارےاورفریق دوئم مرزا ولد محمد علی سکنہ خنجر کلے تحصیل بائزیئ کے درمیان کئی دہایئوں سے قتل مقاتلہ کی دشمنی چلتی آرہی تھی جس میں ملک ملنگ کی قیادت میں دیگر عمائدین نےمشتمل مصالحتی جرگہ نے مصالحت کرانے کی کوشش کی جو کا میاب ہوگئی ۔اس سلسلے میں سرحدی دیہات خنجر کلی میں مصالحتی جرگہ ہوا جس میں ایم این این اے ساجد خان مہمند کے علاوہ قبائلی عمائدین، علماۓ کرام اوراہالیان علاقہ نے شرکت کی ۔
تازہ ترین