معروف اداکار یاسر حسین نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو سگریٹ نوشی کو فروغ نہ دینے کا مشورہ دے دیا۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سگریٹ نوشی کر رہے ہیں۔
فہد مصطفیٰ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹھنڈ اور ہم۔‘
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں ہیش ٹیگ ہنزہ بھی استعمال کیا۔
اداکار و میزبان کی اِس پوسٹ پر یاسر حسین بھی خاموش نہ رہے اور اُن پر تنقید کرتے ہوئے کمنٹ کردیا۔
یاسر حسین نے فہد مصطفیٰ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ پاکستان کے سُپر اسٹار ہیں، آپ سگریٹ نوشی کو فروغ نہ دیں۔‘
اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ اتنے اچھے لگ رہے ہیں کہ میں سُٹّا نہیں لگاتا مگر میرا دل کر رہا ہے۔‘
فہد مصطفیٰ کی اِس پوسٹ پر مداحوں نے بھی اُن کو سگریٹ سے دور رہنے کا مشور ہ دیا۔
رابعہ نامی صارف نے لکھا کہ ’سگریٹ نوشی کو روکیں۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’سگریٹ نوشی اچھی عادت نہیں ہے۔‘
ایک صارف نے پوچھا کہ’آپ سگریٹ نوشی کرتے ہیں؟‘