• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست کونیٹیکٹ کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ4 افراد زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کونیٹیکٹ کے شہر ہارٹ فورڈ کی پولیس نے اتوار کی شب 3بجے ایک ٹوئٹ میں واقعے کی تصدیق کی۔

ابتدائی طور پر چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد اور حملہ آور سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین