• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹِک ٹاک پر میرا صرف ایک اکاؤنٹ ہے، رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ کا اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے بیان


سابقہ گلوکارہ رابی پیزادہ کا کہنا ہے کہ اُن کا ٹِک ٹاک پر صرف ایک اکاؤنٹ ہے۔

گزشتہ روز سابقہ گلوکار رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ میوزیکل ایپ ٹِک ٹاک پر اُن کا صرف ایک اکاؤنٹ ہے باقی سب اکاؤنٹ جعلی ہیں۔


سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’مجھے بہت سے لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہور رہی ہیں کہ ٹِک ٹاک پر میرے نام سے بہت سے جعلی اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں۔‘

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’ٹِک ٹاک پر میرا صرف ایک اکاؤنٹ ہے اِس کے علاوہ میرے نام سے بنے ہوئے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’پہلے جو میرےمیوزک اور گانوں کی ویڈیوز ہوتی تھیں اُن پر کاپی رائٹ لگا ہوا تھا آپ اُن کو میری اجازت کے بغیر شیئر نہیں کرسکتے تھے لیکن میں اب جو بھی ویڈیوز بناتی ہوں اُس میں اللّہ کا پیغام ہوتا ہے اور اُن پر کوئی کاپی رائٹس نہیں ہوتا ہے تو آپ اُن کو شیئر کر سکتے ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اب میں جو بھی ویڈیوز بناتی ہوں اُس سے مجھے کوئی مالی فائدہ نہیں ہوتا ہے لیکن اگر آپ میری ویڈیوز آگے شیئر کریں تو اِس سے مجھے خوشی ملے گی اور میرا مقصد پورا ہوگا کیونکہ میرا مقصد ہی اللّہ کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کا ہے۔‘

اُنہو ں نے کہا کہ ’برائے مہربانی میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر میرے اِس راستے میں رُکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔‘ 

اُنہوں نے کہا کہ ’میں ہر بار کی طرح اِس بار بھی یہ ہی بات کہوں گی کہ مجھے بھی مر جانا ہے اور آپ نے بھی، اُس کے بعد ہم اللّہ کے آگے اپنے اعمال کے جوابدہ ہوں گے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جو لوگ میرا اِس نیک کام میں ساتھ دے رہے ہیں اُن کا شکریہ۔‘

رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرا ٹِک ٹاک کا ایک واحد اکاؤنٹ ہے جو میں نے اللّہ پر اپنا ایمان آگے پھیلانے کے لیے بنایا ہے، آیئے مل کر اسلام سیکھتے ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے اِس مشن کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا بند کریں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں رابی پیرزادہ کو غیر قانونی طور پر گھر میں مگرمچھ اور اژدھے رکھنے کے کیس میں بری کردیا گیا تھا جس کی خبر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے دی تھی۔

تازہ ترین