• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیڈی ایٹر اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریگی، کپتان سرفراز

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کہتے ہیں پوری کوشش ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں۔

سرفراز احمد نے میڈیا کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں ان کی تصویر کی موجودگی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم اسٹیڈیم میں میری تصویر ہے یا نہیں ،

انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں میری تصویر سے متعلق جواب مینجمنٹ بہتر دے سکتی ہے ۔

شین واٹسن کہتے ہیں

گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں شامل سابق آسٹریلوی بیٹسمین شین واٹسن کاکہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال جب یہاں آیا تو وہ کیریئر کے خوبصورت لمحات میں سے ایک تھا۔

واٹسن نے کہا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اردہ نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وسیم اکرم میرے ہیرو ہیں، انہیں چھکے لگانے کا مجھے افسوس ہے جس پر میں نے ان سے معافی بھی مانگی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ اور فواد خان

کوئٹہ کی ٹیم سے وابستہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ میری ابھی ورلڈکپ پر نظر نہیں ہے، فی الحال پی ایس ایل کھیلنا ہے، جبکہ پاکستانی نثراد آسٹریلوی کرکٹر فواد خان کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے اہم یہ ہے کہ ہم پی ایس ایل جیتنے کے لیے آئیں ہیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان کہتے ہیں کہ ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت منوا چکے ہیں۔

قومی کرکٹر خرم منظور، احمد شہزاد

قومی کرکٹر خرم منظور کہتے ہیں کہ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کروں گا، جبکہ احمد شہزاد نے کہا ہے کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، توجہ ابھی پی ایس ایل پر ہے ۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے ریکارڈ ہولڈر فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی میں کوئٹہ کے ساتھ تھا،تاہم انجری کے باعث کھیل نہیں سکا تھا۔

نسیم شاہ نے کہا کہ اس بار اگر مجھے موقع ملا تھا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

تازہ ترین