• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سے دوروز بعد پاکستان کر کٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سپر کر کٹ لیگ کا آغاز ہوریا ہے جس کی افتتاحی تقریب اور میچ کا میزبان کراچی ہے، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی پہلی مرتبہ پاکستان میں کل نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔ پاکستان اور اسکواش کی دنیا کے سب سے بڑے ہیروجہانگیر خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی تھامے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچیں گے جو وہ دفاعی چیمپئن کپتان سرفراز احمد کے حوالے کریں گے،اسکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کرنا ایک غیر معمولی لمحہ ہوگا اور وہ اس دن کا انتظار کررہے ہیں۔ 

جہانگیر خان کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی ایونٹ کی منتظر ہے، آغاز سے قبل ہی پی ایس ایل نے رنگ جمانا شروع کردیا ہے، لوگوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ، ملک بھر میںشائقین کر کٹ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی جیت کے دعوی کررہے ہیں، دفاتر، محفلوں اور گلی کوچوں میں پی ایس ایل کی گونج سنائی دے رہی ہے،بچوں اور منچلے نوجوانوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی شرٹس زیب تن کرنا شروع کردی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں پی ایس ایل کے حوالے سے بینرز آ ویزاں کئے جارہے ہیں، چاروں میزبان شہر کراچی ، لاہور، پنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز چمک گئے ہیں ،ٹکٹوں کے حصول کے لئے ہر شخص بے چین ہے۔ 

ایک دوسرے سے ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کررہے ہیں، سیکیورٹی ادارے بھی مستعد ہوچکے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سرکاری مہمان کا درجہ دے دیا ہے، دنیائے کر کٹ کے نامور اسٹارز کی کہکشاں پی ایس ایل کے افق پر چھانے کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہیں،جو اپنے حریف سے ٹکرانے کے لئے بھر پور ٹریننگ بھی کررہے ہیں،دوسری جانب مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی پی ایس ایل کے تمام میچوں کے انعقاد پر خوشی سے نہال ہیں، اور اپنی فیورٹ ٹیموں پر تبصرے کررہے ہیں۔ 

قومی ہاکی ٹیم کےسابق کپتان اصلاح الدین ،معروف ریسلر انعام بٹ، کراٹیکاز سعدی عباس، خاتون کراٹے کاز کلثوم زہرا ،ٹیبل ٹینس کے قومی چیمپئن شبنم بلال ، عاصم قریشی ،اسکواش کے سابق چیمپئن جان شیر خان نے بھی پی ایس ایل نے بھی پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے لئے قوم سے اپیل کی ہے اور اسے ملک کے عالمی ساکھ کی بحالی کے لئے اہم قرار دیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین